اس موقع پر روضہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر اسلم باشاہ نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگہ میں رات 10 سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ ہے ۔
اس دوران عوام رات میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔اور نماز تراویح کو رات 10 بجے کے اندار ہی ختم کریں ۔مساجد میں ماسک اور سماجی فاصلہ کا خیال ضرور رکھیں ۔
مساجد کمیٹیوں سے اپیل کی گئی کہ مساجد میں عوام کا ہجوم نہ ہونے دیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔
لوگوں سے کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگانے کی اپیل کی گئی۔اور سماجی، ملی،مذہبی اجلاس کے تقریبات کا اہتمام نہ کرنے کی گذارش بھی کی گئی ہے۔