ETV Bharat / state

کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملات میں مزید کمی

نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال معاملات میں مزید کمی درج کی گئی، جس سے اب ریاست میں فعال معاملات 819 مزید کم ہوکر 27،146 رہ گئے ہیں۔

کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملات میں مزید کمی
کرناٹک میں کورونا کے فعال معاملات میں مزید کمی
author img

By

Published : Nov 15, 2020, 10:42 PM IST

ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1565 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8.61 لاکھ ہوگئی ہے۔ وہیں راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران فعال معاملات میں مزید کمی درج کی گئی۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں کرناٹک، مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ آندھراپردیش تیسرے نمبر پر ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی موت کے معاملہ میں کرناٹک اب مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ تملناڈو تیسرے نمبر پر ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 'ریاست میں متاثرین کی تعداد 8،61،647 ہوگئی ہے۔ اس دوران 2،363 مزید مریضوں کے صحت یابی کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8،22،953 ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں 21 مزید لوگوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 11،529ہوگئی ہے۔'

اس دوران نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال معاملات میں مزید کمی درج کی گئی، جس سے اب ریاست میں فعال معاملات 819 مزید کم ہوکر 27،146 رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کے فعال معاملات کے معاملہ میں کرناٹک، مغربی بنگال کے بعد پانچویں نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.