ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ریلوے اسٹیشن پر مہاراشٹر سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے-
مہاراشٹر سے آنے والی ٹرین ودیان ممبئی بنگلور سددیشور ایکسپریس اور اسی طرح بینگلور سے ممبئ جانے والی ودیان ٹرین کو جانے والے لوگوں کو بھی یادگیر ریلوے اسٹیشن پر کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے-
مگریہاں محکمہ صحت کا اسٹاف کم ہونے کے وجہ سے مسافروں کو اپنا ٹیسٹ کروانے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ سفر کے بعد اسٹیشن پر گھنٹوں کھڑے رہنے کے سبب لوگوں کو کافی پریشانی ہو رہی ہے۔
ممبئی سے آئے مسافروں نے بتایا کہ محکمہ صحت کا عملہ بہت ہی کم ہے- جس کی وجہ سے انھیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ مسافرین نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے محکمہ صحت کے عملہ میں اضافہ کیا جائے تاکہ مسافروں کو اپنا کورونا ٹیسٹ کروا کر اپنے گاؤں اور گھروں کو جانے کی سہولت مل سکے۔
اس موقع پر محکمہ صحت کے لیب ٹیکنیشن ناگیش نے بتایا کہ کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی اقدامات کے طور پر پر مہاراشٹر اور بنگلورو سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ یادگیر آنے والے مسافروں کا مکمل پتہ اور ان کا موبائل نمبر درج کیا جا رہا ہے۔ کورونا ٹیسٹ کروانے کے بعد ٹیسٹ کی رپورٹ ان کو فون کے ذریعے بتائی جاتی ہے۔
کورونا کے ابتدائی مراحل کے مریضوں کو ہوم کورنٹائن رہنے کی ہدایت دی جاتی ہے اور اگر کورونا کے ساتھ ساتھ دیگر امراض میں مبتلا ہو اور سانس لینے میں تکلیف محسوس ہونے والے مریضوں کو ضلع کے سرکاری کوویڈ اسپتال میں شریک کروایا جاتا ہے۔