کورونا کی دوسری لہر جہاں ملک کے کئی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وہی ریاست کرناٹک کایادگیر ضلع اس کی شدت سے دور تھا لیکن پچھلے ایک ہفتے سے ضلع میں اب اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد روزانہ سو سے زائد ہوتی جا رہی ہے۔
وبا کے پھیلنے سے لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔
پڑوسی ریاست مہاراشٹرمیں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے جب سے لاک ڈاؤن نافذکیا گیا ہے پڑوسی ریاست سے آنے والے لوگوں پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے۔ چیک پوسٹ پر ریاست میں داخل ہونے والے لوگوں پر خصوصی نظر رکھی گئی ہے اور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے ذریعے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ضلع یادگیر میں نئے کورونا معاملات کی بات کی جائے تو 95 نئے معاملات کے ساتھ 12317 جملہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ہفتے کے روز ہوئے 62 افراد کے ڈسچارج سے اب تک 11143 مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں کل کسی بھی مریض کی کورونا سے موت ہونے کی سرکاری اطلاع نہیں ہے جب کہ 1157فعال کیس بتائے گئے ہیں اور ضلع میں اب تک جملہ 70 لوگوں کی کورونا وائرس لاحق ہونے کی وجہ سے موت ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔