انہوں نے کہا کہ 'اس رمضان ہمیں مودی کی شکل میں ایک اور تحفہ ملا ہے۔'
اس موقعے پر انہوں نے مودی حکومت کا نعرہ 'سب کا ساتھ سب کا وکاس 'کی تعریف کی اور وزیر اعظم سے اپیل کی کہ 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' میں مسلمانوں کو شریک کریں، اور انصاف کی حکومت کو قائم کریں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ' میں وزیر اعظم سے اپیل کرتاہوں کہ وہ اقلیت کی تعلیم و ترقی کے لیے ہرممکن اقدام کریں'۔