ETV Bharat / state

Muslim Clerics Role In Education تعلیم کے فروغ میں صوفیاء کرام کے کردار پر جلسہ - علم کے فروغ میں صوفیا کرام

ضلع بیدر میں علم کے فروغ میں صوفیا کرام کے رول پر 22 فروری کو جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ریاست کرناٹک کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنما شرکت کریں گے اورملت میں تعلیم کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔Conference On Muslim Clerics Role In Education

تعلیم کے فروغ میں صوفیاء کرام کا کردارپر جلسہ 22 فروری کو

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 4:03 PM IST

تعلیم کے فروغ میں صوفیاء کرام کا کردارپر جلسہ 22 فروری کو

بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں علم کے فروغ میں صوفیا کرام کے رول پر 22 فروری کو جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ریاست کرناٹک کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنما شرکت کریں گے اور ملت میں تعلیم کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مولانا ریاض احمد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کرام نے اپنی ساری عمر اچھائی، ایمانداری، سچائی اور قومی یکجہتی کے لئے صرف کی۔ آج بھی ان اولیاء کرام کے آستانوں سے جڑے گھرانے صوفیاء کرام کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملت میں تعلیم اور قومی یکجہتی اور علم کے فروغ کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔

ان میں سے ہی ایک حضرت سید شاہ نصراللہ حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ خطبہ ثانی رحمتہ اللہ علیہ روضہ خرد بیدر کی ہے جو ملت میں تعلیم کو فروغ کے لئے شب و روز کوشش کر رہے ہیں۔اسی سلسلے میں بیدر میں ایک جلسہ بعنوان علم کے فروغ میں صوفیاء کرام کا کردار بتاریخ 22 فروری بروز چہار شنبہ بوقت آٹھ بجے شب بمقام احاطہ بارگاہ حضرت خواجہ قطب ثانی فیض پورہ بیدر میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Student Collecting Donations to Earthquake Victims ترکیہ، شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے طلبا و طالبات کی اپنے جیب خرچ سے امداد

اس موقع پر سجادہ نشین حضرت سید شاہ نصیر اللہ حسینی نے بھی میڈیا سے مخاطب ہو کر کہا کہ علم ہی وہ دولت ہے جس سے انسان دین اور دنیا دونوں میں کامیاب ہوتا ہے۔ اسی نیت سے علم کے فروغ کے لئے مسلسل کوششیں جاری ہے۔یہ جلسہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.