گلبرگہ : انجمن قار در یہ جنید یہ بارگاہ حضرت شیخ رکن علیہ الرحمہ کے زیر اہتمام تقدس مآب حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ رکن علیہ الرحمہ کی زیر سر پرستی میں اجتماعی شادیوں کا شاندار انعقاد عمل میں آیا اجتماعی شادیوں کی اس تقریب میں آٹھ شادیاں انجام پائیں۔ مولانا حافظ وقاری شاہ محمد فخر الدین مانیال نے خطبہ نکاح پڑھیا حضرت شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا صاحب قبلہ سجادہ نشین روضه شیخ اور مولانا مفتی سید شاہ عبدالرؤف نے نو بہاتا جوڑوں کے لئے دعائے خیر فرمائی۔
حضرت شاہ غلام محی الدین جنیدی منہاج بابا اور محد قوام الدین جنیدی و باج بابا برادران سجادہ نشین روضہ شیخ نے نگرانی فرمائی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ گذشتہ گیارہ سالوں سے بارگاہ حضرت شیخ رکن میں سالانہ اجتماعی شادیوں کا نظم رکھا گیا ہے۔ ہر سال دس تا بارہ اجتماعی شادیاں انجام پاتی ہیں جہیز ملبوسات کے علاوہ ضروریات زندگی کی تمام تر اشیاء فراہم کی جاتی ہیں اور تمام مہمانان کی ضیافت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Conference On Nikah Held In Bidar بیدر میں نکاح کو آسان بناؤ مہم کا انعقاد
ملت اسلامیہ کا ضرورت مند طبقہ اجتماعی شادیوں کے اس نظم سے پھر پور استفادہ کرتا آرہا ہے اب تک سو سے زیادہ شادیاں انجام پا چکی ہیں اجتماعی شادیوں کی اس تقریب میں حضرت سید شاہ ہدایت اللہ قادری سجادہ نشین املی محلہ حضرت شاہ محمد منہاج الدین بادی متولی درگاه حضرت لنگوٹ بند ، پروفیسر قاری عبدالحمید اکبر مولانا اسماعیل مدثر القادری انجینیئر خواجہ معین الدین سهروردی مولانا مفتی سید عبدالروف اشرفی خواجہ پاشاہ انعامدار شری الم پر بھو پائل رکن اسمبلی گلبرگہ جنوب شفیع ہنڈیکر مظہر الدین گر مٹکالی جمیل انصاری مسعود جنیدی رضوان الرحمن صدیقی کے علاوہ دولہا اور دلہنوں کے کے عزیز و اقارب اور وابستگان سلسلہ جنیدیہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ عبد القیوم سالار جنگ نصیر ، عبدالقیوم لالا، شیخ یونس رضوان حافظ عبدالماجد اور ان کی ٹیم نے اجتماعی شایوں کی تقریب کے انتظامات میں حصہ لیا۔