ETV Bharat / state

Basavaraj Bommai: کسانوں کے بچوں کے لیے نئی اسکالرشپ اسکیم کا اعلان - نئے وزیراعلیٰ بسوراج بومائی

کرناٹک میں گزشتہ روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے بسواراج بومائی کو ریاست کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا جس کے بعد آج صبح بومائی نے وزیراعلیٰ کے عہدہ و رازداری کا حلف لیا ہے۔

کسانوں کے بچوں کےلیے نئی اسکالرشپ اسکیم کا اعلان

author img

By

Published : Jul 28, 2021, 4:59 PM IST

نئے وزیراعلیٰ بسواراج بومائی نے حلف برداری کی تقریب کے بعد ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت وبائی صورتحال کے درمیان غریبوں، کسانوں اور ہیلتھ کیئر کے نظام کی ترقی کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے کسانوں کے بچوں کے لیے نئی اسکالرشپ اسکیم کا بھی اعلان کیا۔

کسانوں کے بچوں کےلیے نئی اسکالرشپ اسکیم کا اعلان

آج اعلیٰ افسران سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ بسواراج بومائی نے ریاست کے کسانوں کے بچوں کے لیے ایک نئی اسکالرشپ پلان کا اعلان کیا ہے اور اس کے لیے ایک ہزار کروڑ روپئے مختص کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے آج صبح وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کابینہ کے پہلے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے مختلف اسکیمز کی رقم میں بھی اضافہ کا اعلان کیا۔

بسواراج بومائی نے سندھیا تحفظ اسکیم کو 1 ہزار روپیے سے بڑھاکر 1200 اور بیوہ کے معاوضہ کو 600 روپیے سے بڑھاکر 800 روپیے کردیا۔ معذور افراد کے معاوضہ میں بھی اضافہ کرکے 800 روپیے کردیا گیا جب کہ قبل ازیں 600 روپیے معاوضہ دیا جاتا تھا۔ اس موقع پر بسواراج بومائی نے وزیراعظم نریندر مودی سے وعدہ کیا کہ وہ یدی یورپا کی قیادت والی سابقہ ​​حکومت کے تمام فلاحی اسکیمات کو جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بسوراج بومئی کرناٹک کے نئے وزیر اعلی، گورنر نے عہدے کا حلف دلایا

واضح رہے کہ بسواراج بومائی نے اپنی ذمہ داری کے تئیں کہا ہے کہ وہ سبھی کو ساتھ لیکر چلیں گے اور چیلینجز کو اسباق کی طرح لیتے ہوئے ریاست کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.