بنگلور: گزشتہ سال ریاستی حکومت کی جانب سے کرناٹک وقف بورڈ میں نامزد کئے گئے 2 اراکین مولانا شافی سعدی اور نفیسہ قاضی کی رکنیت کو چیلینج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ وقف ایکٹ اور وقف رولز کے مطابق نااہل ہیں۔
وقف بورڈ میں سنی عالم کے زمرے میں نامزد کیے گئے مولانا شافی سعدی پر الزام ہے کہ وہ وقف رولز کے مطابق مفتی نہیں ہیں، جب کہ قاضی نفیسہ پر رشوت خوری کے معاملے میں پہلے سے چارج شیٹ فائل کی گئی ہے۔
اس کے پیش نظر سماجی کارکن وزیر بیگ وقف بورڈ کے ان اراکین کی رکنیت کو چیلینج کرتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے اور جواب نہ ملنے پر ہائی کورٹ میں "رٹ پٹیشن" دائر کی ہے تاکہ وقف بورڈ کو نااہل اراکین سے خالی کرایا جاسکے۔
مزید پڑھیں:
حج کمیٹی کرناٹک کے نومنتخب چیئرمین رفیع الدین نے ذمہ داری قبول کی
اس سلسلے میں وزیر بیگ کہتے ہیں کہ رشوت خوری میں ملوث اور نااہل اراکین کو نامز کر کے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کرناٹک وقف بورڈ کو برباد کرنا چاہتی ہے۔