ETV Bharat / state

ڈرگ اسمگلنگ معاملہ: سی سی بی کے سامنے پیش ہوئے دیگانتھ

ایک جانچ افسر نے بتایا کہ دیگانتھ نے کچھ معلومات مہیا کرنے کےلئے وقت مانگا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آج ان سے اسی معاملے میں بات کی جائے گی اور اس سے جو باتیں سامنے آئیں گی پھر اس کی بنیاد پر معاملے کی جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار محترمہ ایندریتا رائے کو سمن نہیں بھیجا گیا ہے۔

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 7:15 PM IST

ڈرگ اسمگلنگ معاملہ: سی سی بی کے سامنے پیش ہوئے دیگانتھ
ڈرگ اسمگلنگ معاملہ: سی سی بی کے سامنے پیش ہوئے دیگانتھ

کنڑ اداکار دیگانتھ بدھ کو ڈرگ اسمگلنگ معاملے میں پوچھ تاچھ کےلئے مرکزی جرائم شاخ کے افسروں کے سامنے پیش ہوئے۔
دیگانتھ اس معاملے میں پوچھ تاچھ کےلئے دوسری بار سی سی بی افسروں کے سامنے حاضر ہوئے۔ سی سی بی کئی کروڑ روپے کی ڈرگس معاملے کی جانچ کررہی ہے، جس میں کئی فلمی ہستیاں اور کرکیٹروں کے نام سامنے آئے ہیں۔ اس سے پہلے دیگانتھ اور ان کی اہلیہ ایندریتا رائے 16 ستمبر کو اس معاملے میں پوچھ تاچھ کے لئے سی سی بی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
پولیس نے ان کا موبائل فون ضبط کر لیا ہے اور اس کے ڈیٹا کی جانچ کررہی ہے۔ ایک جانچ افسر نے بتایا کہ دیگانتھ نے کچھ معلومات مہیا کرنے کےلئے وقت مانگا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آج ان سے اسی معاملے میں بات کی جائے گی اور اس سے جو باتیں سامنے آئیں گی پھر اس کی بنیاد پر معاملے کی جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار محترمہ ایندریتا رائے کو سمن نہیں بھیجا گیا ہے۔
جوائنٹ پولیس کمشنر سندیپ پاٹل نے بتایا کہ ابتدائی جانچ کی بنیاد پر علاقائی سطح پر جانچ کی گئی ہے اور کچھ لوگوں سے پوچھ تاچھ ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیگانتھ کو آج بلایا گیا ہے اور اگر وہ آج جانچ میں تعاون کرتے ہیں تو انہیں چھوڑ دیا جائےگا۔ اگر وہ سوالوں کے جواب نہیں دیتے ہیں یا کچھ وقت کا مطالبہ کرتے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سلسلے میں پولیس اداکارہ راگینی دویویدی، سنجنا گلرانی، ویرین کھنہ اور کچھ اور لوگوں کو گرفتار کرچکی ہے اور سبھی 30 ستمبر تک عدالتی تحویل میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.