ETV Bharat / state

آلوک کمار کے گھر پرسی بی آئی کا چھاپہ - سی بی آئی

آلوک کمارنے گزشتہ ماہ یدیورپا حکومت کی جانب سے پولیس کمشنر کے عہدہ سے ہٹائے جانے کے بعد’ سینٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹربیونل (سی اے ٹی-کیٹ ) کو اس کے خلاف درخواست دی تھی، لیکن اچانک ہی انہوں نے 16 اگست کو اپنی درخواست واپس لے لی تھی۔

سی بی آئی کا چھاپہ
author img

By

Published : Sep 26, 2019, 2:51 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 2:24 AM IST

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی جانب سے فون ٹیپ کیس میں بنگلور کے سابق پولیس کمشنر آلوک کمار کی رہائش گاہ پر جمعرات کو چھاپہ مارا گیا۔

سی بی آئی کے تقریباً 20 افسران نے آج کمار کے گھر پر چھاپہ مارا اور پہلے آڈیو کی بنیاد پر اپنی انکوائری شروع کی۔

واضح رہے کہ کمار گزشتہ ماہ یدیورپا حکومت کی جانب سے پولیس کمشنر کے عہدہ سے ہٹائے جانے ہونے کے بعد’ سینٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹربیونل (سی اے ٹی-کیٹ ) کو اس کے خلاف درخواست دی تھی، لیکن اچانک ہی انہوں نے 16 اگست کو اپنی درخواست واپس لے لی تھی۔

کمار نے محض 47 دنوں تک پولیس کمشنر کے طور پر کام کیا تھا۔ صوبہ میں حکومت تبدیل ہونے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اقتدار میں واپسی کے بعد اچانک ہی ان کا تبادلہ کر دیا گیا اور ان کی جگہ بھاسکر راؤ کو نیا پولیس کمشنر بنایا گیا۔

اس سلسلہ میں دائر درخواست کو قبول کرتے ہوئے، کیٹ نے ریاستی حکومت اور پولیس کمشنر بھاسکر راؤ کو نوٹس جاری کر کے ان سے رائے مانگی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 2:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.