ETV Bharat / state

Business Networking Meeting رفاہ چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام بزنس نیٹ ورکنگ میٹنگ منعقد

ایم ایس ایم ای ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر گوپی ناتھ راؤ نے کہا کہ حکومت ہر اعتبار سے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے،لہذا آنٹرپرنیورز کو چاہیے کہ وہ متعلقہ اسکیموں سے بھرپورفائدہ اٹھائیں۔

بزنس نیٹ ورکنگ میٹنگ منعقد
بزنس نیٹ ورکنگ میٹنگ منعقد
author img

By

Published : Mar 21, 2023, 4:44 PM IST

بزنس نیٹ ورکنگ میٹنگ منعقد

بنگلور: ریا ست کرناٹک کے مسلمانوں میں انٹرپرنیورشپ کاروبار کو فروغ دینے کے مقصد سے رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے بنگلور میں ایک بزنیس نیٹ ورکنگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں نہ صرف کرناٹک بلکہ دیگر ریاستوں کے آنٹرپرنیورز نے حصہ لیا اور متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایم ایس ایم ای ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر گوپی ناتھ راؤ نے کہا کہ حکومت ہر اعتبار سے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے،لہذا آنٹرپرنیورز کو چاہیے کہ وہ متعلقہ اسکیموں سے بھرپورفائدہ اٹھائیں۔

اس موقع پر افاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریاستی سیکرٹری فروز نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے ہر مہینے بسنیس نیٹ ورکنگ میٹنگز کا انعقاد کیا جاتا ہے اور آنٹرپرنیورز کے کاروباروں کو آگے لےجانے میں مدد بھی کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں مذکورہ ادارہ کے ذمہ داران اور شرکاء نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ کاروبار کی طرف رخ کریں۔ محنت، ہمت اور جدوجہد سے آگے بڑھیں اور کامیاب تاجر بنکر بےروزگاری کے شکار نوجوانوں کو روزگار دینے والے بنیں۔

یاد رہے کہ ملک و ریاست کرناٹک میں نوجوان کی کثیر تعداد بےروگاری کے شکار ہیں۔ ایک طرف حکومت سے متعلق اداروں میں ملازمت کے مواقع فراہم نہیں کئے جارہے ہیں تو وہیں دوسری جانب پرائویٹ سیکٹر میں میں بھی ملازمت کی کمی دیکھی جارہی ہے۔ ایسے حالات میں اس طرح کے کاروبار سے متعلق نیٹ ورکنگ میٹنگ کے اہتمام سے نوجوانوں کو نہ صرف کاروبار سے جڑنے میں مدد ملےگی بلکہ کاروبار کو آگے بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہونگے۔

مزید پڑھیں:Businessmen and Hand Cart Owners Meeting: اورنگ آباد پولیس کی بیوپاریوں اور ہاتھ گاڑی والوں کے ساتھ میٹنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.