ETV Bharat / state

یادگیر میں بس خدمات بحال - یادگیر سینٹرل بس اسٹینڈ میں دوبارہ بس سروس شروع

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کے بعد یادگیر سینٹرل بس اسٹینڈ میں دوبارہ بس سروس شروع کر دی گئی ہے۔

یادگیر میں بس سروس بحال
یادگیر میں بس سروس بحال
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 2:33 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے ختم ہونے پر آج صبح سے یادگیر سینٹرل بس اسٹینڈ میں دوبارہ بس سروس شروع کی گئی ہے.

یادگیر میں بس خدمات بحال

یادگیر سینٹرل بس اسٹینڈ ٹریفک کنٹرولر ہمیش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع یادگیر میں لاک ڈاؤن کے بعد صبح سات بجے سے ہی اندرونی ضلع کے لئے بس سروس شروع کی گئی ہے۔جس میں تعلقہ شاہ پور، شورپور ، گرمٹکل کے علاوہ گلبرگہ، بیجاپور اور بنگلور کے لئے بھی بس سروس شروع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یادگیر ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر بس سروس شروع کی گئی ہے۔

یادگیر میں بس سروس بحال
یادگیر میں بس سروس بحال

انہوں نے کہا کہ ضلع میں دیہاتوں کے لیے بھی بہت جلد سروس شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'جنتادل ایس دوبارہ اقتدار میں آئے گی'

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو سینیٹائزر کے علاوہ تھرمل اسکریننگ کی جا رہی ہے اور ہر بس میں صرف 30 مسافروں کو ہی بٹھایا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت کے ذمہ داران مسافرروں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے بتائےگئے احتیاطی اقدامات پر عمل کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ یادگیر ضلع میں بس سروس شروع کیے جانے کے بعد بھی سینٹرل بس اسٹینڈ یادگیر میں مسافروں کی بہت کم تعداد دیکھی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.