ETV Bharat / state

کرناٹک: بیدر میں مائنارٹی مورچے کا اجلاس

رؤف کچہری والا نے کہا کہ وزیر برائے وقف پربھو چوہان کو عید گاہ محمد آباد بیدر کمیٹی سے متعلق اطلاع دی گئی ہے۔ بہت جلد کمیٹی کے انتخابات ہوں گے یا پھر ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جائے گا۔

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 11:52 AM IST

کرناٹک: بیدرمیں میناریٹی مورچے کا اجلاس منعقد

کرناٹک کے ضلع بیدر کے بی جے پی دفتر میں مائنارٹی مورچے کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محمد معین الدین رکن حج کمیٹی کرناٹک، فضل الرحمان آفس سیکریٹری مائنارٹی مورچہ بینگلور نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر بیدر ضلع کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما رؤف کچہری والا نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں واحد ایسی پارٹی ہے جو سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس پر کام کرتی ہے اور تمام مذاہب کو ماننے والے لوگوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرام پنچایت انتخابات بیدر میں بہت زیادہ مسلم حصہ لیے ہیں جن کو بھارتیہ جنتا پارٹی کا تعاون ہے اور اس بار گرام پنچایت انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیادہ سے زیادہ امیدوار جیت کر آئیں گے۔

بیدر محمد آباد عیدگاہ کے انتخابات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے عید گاہ محمد آباد بیدر کی انتظامی کمیٹی کے انتخابات نہیں ہوئے۔ بہت جلد اس کمیٹی کے انتخابات ہوں گے۔

وزیر برائے وقف پربھو چوہان کو عید گاہ محمد آباد بیدر کمیٹی سے متعلق اطلاع دی گئی ہے اور بہت جلد اس کے انتخابات ہوں گے یا پھر ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامع مسجد کمیٹی کے انتخابات کے لیے وزیر برائے وقف پربھو چوہان کے ساتھ میٹنگ ہونی ہے۔ وزیر نے اپائنٹمنٹ دیا ہے۔ انتظامی کمیٹی اور دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے مسئلے حل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: نئے زرعی قوانین اور گئو کشی قانون کے خلاف احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.