ETV Bharat / state

بنگلور تشدد میں مزید 60 افراد گرفتار

بنگلور میں 11 اگست کو ہونے والے تشدد کے سلسلے میں مزید 60 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گرفتاریوں کی تعداد 206 ہوگئی ہے۔

بنگلور تشدد میں مزید 60 افراد گرفتار
بنگلور تشدد میں مزید 60 افراد گرفتار
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 8:11 AM IST

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ایک کانگریسی رکن اسمبلی کے رشتہ دار نے سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ کی جس کے بعد شہر بنگلور کے مسلمانوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی لیکن پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

بنگلورو کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس (کرائم) سندیپ پاٹل نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید 60 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہیں اور اس طرح اب گرفتاریوں کی کل تعداد 206 ہوگئی ہے۔

یی بھی پڑھیں

بنگلور میں پُر تشدد احتجاج میں تین ہلاک، 147 گرفتار

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلور میں پیش آئے حالیہ واقعہ کے سبب ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی علاقوں میں سیکشن 144 کے نفاذ میں 15 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔

12 اگست کو مقامی مسلم نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد ڈی جے ہلی پولیس اسٹیشن کی جانب بڑھی اور احتجاج کرتے ہوئے پولیس سے فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بنگلور: مخصوص علاقوں میں 15 اگست تک سیکشن 144 نافذ

جب پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی تب مشتعل ہجوم نے پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ کر دیا اور احاطے میں موجود کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا جس کے بعد پولیس نے بھی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے عوام پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے تھے ۔

پولیس اسٹیشن کے باہر پشتعل ہجوم کا احتجاج اس واقعے میں تین لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ساتھ متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 147 لوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔ ساتھ ہی ملزم پی نوین کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.