اس سلسلے میں بی جے پی حکومت نے کرناٹک الیکشن کمیشن سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ انتخابات کو ملتوی کردیا جائے
ان حالات میں "کرناٹک مسلم متحدہ محاذ" نے بی. جے. پی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ایوان کے اپوزیشن لیڈران سے ایک اہم ملاقات کی تا کہ حکومت پر دباؤ بنا یا جائے کہ وہ انتخابات کو ملتوی نہ کرنے ۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کرناٹک مسلم متحدہ محاذ کے جنرل سیکرٹری سید اقبال نے بتایا کہ بی جے پی حکومت کووڈ-19 کا بہانہ بناکر انتخابات کو ملتوی کر رہی ہے۔ جو کہ غیر ضروری ہے
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اب تو تقریبا ختم ہو چکا ہے. اور ایسے حالات میں بی جے پی کا انتخابات کو ملتوی کر کے مقامی کونسل بنانا نہ صرف غیر دستوری ہے بلکہ جمہوریت کے لئے ایک ممکنہ خطرہ ہے.
سید اقبال نے مزید کہا کہ ان کی کوششیں جاری ہیں کہ گرام پنچایت کے انتخابات کو ملتوی نہ ہونے دیں.