یادگیر: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور میں سوہا کرناٹکا تنظیم کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی بسویشور سرکل سے کنڑا ساہتیہ پریشد ہال تک نکالی گئی۔ اس موقع پر خانقاہی رہنما عزیز اللہ سرمست نے تمام مذہبی پیشواؤں سے اپیل کی ہے کہ 'وہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی یکجہتی کو بنانے کے لیے آگے آئیں اور اپنے اپنے پلیٹ فارم سے قومی یکجہتی کو فروغ دینے کا کام کریں۔' Rally by Soha Karnataka Organization in Yadgir
عزیز اللہ سرمست نے ملک میں فرقہ وارانہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'کوئی بھی مذہب انسانوں سے نفرت کی تعلیم نہیں دیتا۔ عزیز اللہ سرمست نے زعفرانی لباس کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔ اس جلسے میں تمام مقررین اور دانشوران نے کرناٹک کی بی جے پی حکومت کی جانب سے اور مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے مہنگائی، بے روزگاری جیسے مسائل پر سے لوگوں کی توجہ ہٹانے اور فرقہ وارانہ کام کرنے کے لیے سخت افسوس کا اظہار کیا۔' Azizullah Sarmast on BJP
- یہ بھی پڑھیں: Karnataka Congress ignored Muslims: کرناٹک کانگریس نے مسلمانوں کو کیا نظر انداز، مسلمانوں میں ناراضگی
عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ 'اس طرح کے جلسے ہر تعلقہ جات اور دیہات میں رکھے جائیں اور ریلی نکالی جائیں تاکہ نفرت کے ماحول کو ختم کرتے ہوئے انسانی بھائی چارہ کی فضا قائم کی جائے۔ اس موقع پر داول نادف، پربھاکر، گری پا، ناگنا کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی اس جلسے سے خطاب کیا۔ Azizullah Sarmast on Current Situation in The Country