یہ ریلی آشاورکرز کے ملازمین نے شہر کے جگت سرکل سے کمنشر کے آفس تک نکالی اور کمشنر کے ذریعہ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کو میمورنڈم پیش کیا تاکہ ان کے مسائل جلد حل کیے جائیں۔
اس موقع پرآشاورکرز تنظیم کے صدر گوپال نے کہا کہ 'آشاورکرز کو گذشہ چھ ماہ سے تنخواہ نہیں ملنے سے اس سے جڑی خواتین بے حد پریشان ہیں اور اس کے لیے ریاستی اور مرکزی حکومت دونوں ذمہ دار ہیں۔'
خیال رہے کہ آشاورکرز سے جڑی خواتین گھروں میں جاکر خواتین کی صحت کی جانچ کرتی ہیں نیز بچوں کو پولیو ڈراپ بھی پلاتی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ حاملہ خواتین کی بھی دیکھ بھال کرتی ہیں۔