ETV Bharat / state

Annual URS Mubarak عرس حضرت سید عبدالوہاب شاہ قادری کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 8:12 PM IST

ہاویری ضلع کے ہرے کیرور شہر میں معروف صوفی بزرگ حضرت سید عبدالوہاب شاہ قادری درگاہ پر سالانہ عرس کا اہتمام کیا گیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے عرس میں شرکت کی۔خصوصی مجلس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

حضرت سید عبدالوہاب شاہ قادری کا سالانہ عرس مبارک کا انعقاد

ہاویری:ریاست کرناٹک کے ہاویری ضلع کے ہرے کیرور شہر میں معروف صوفی بزرگ حضرت سید عبدالوہاب شاہ قادری درگاہ پر سالانہ عرس کا اہتمام کیا گیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے عرس میں شرکت کی۔خصوصی مجلس کا بھی اہتمام کیا گیا۔عرس کے موقع پر دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ علماء کرام نے کہاکہ عقیدت مندوں سے نماز اور قرآن کے پابند بنانے پر زور دیا۔عرس مبارک کے موقع پر،نعت ،قوالی کے پروگرام‌ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ خون عطیہ کیمپ اور مفت طبی جانچ کیمپ منعقد کئے گئے۔

اس موقع پر سماجی کارکن نورے خودائی نے کہاکہ یہاں پر ہر سال رجب کے مہینے میں حضرت سید عبدالوہاب شاہ قادری کا عرس شریف منایا جاتا ہے۔اس کے لئے خصوصی تیاری کی جاتی ہے۔ مختلف اضلاع کے عقیدت مندحاضری دینے کے لئے یہاں آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عرس کے موقع پر بھائی چارہ ،انسانیت اور قومی یکجہتی کا بھی پیغام عام کیا جاتا ہے۔کیونکہ یہاں تمام مذاہب کے عقیدت مند آکر چادر چڑھاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:URS Mubarak Held in Yadgir حضرت سید شاہ متوالے حسینی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پرعرس کا انعقاد

ان کا کہنا ہے کہ جس جگہ پر اولیا کرام رہتے ہیں، وہاں پر ہمیشہ اللہ کی رحمت ہوتی ہے۔ اولیا کرام ہمیشہ اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کر تے ہیں۔ جب اولیاء کی بارگاہ پر بڑے ادب و احترام کے ساتھ جائیں ۔اولیایوں کے پاس کوئی ذات پات کو نہیں دیکھا جاتا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.