ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں نظام کے دور حکومت میں ایوان شاہی محل تعمیر کیا گیا تھا۔
گلبرگہ، بیدر، یادگیر، بلاری، رائچور، کپل، حیدرآباد کرناٹک علاقے میں آتا ہے۔ حیدرآباد کرناٹک کہا جانے والا علاقہ ایک دور میں نظام حکومت کا ایک حصہ تھا۔اس میں گلبرگہ شہر اپنی کئی اسلامی و بھارتی تہذیب کی نمائندگی کرنے والی خوب صورت تاریخی عمارتوں اور مقامات کی وجہ سے آج بھی مشہور ہے۔
اسی طرح سنہ 1886 میں گلبرگہ شہر میں ایوان شاہی محل حکمران میر عثمان علی خان بہادر کے محل کی حیثیت سے تعمیر کیا گیا ۔ یہ ایوان شاہی 25 سے 30 ایکٹر زمین پر موجود ہے۔ جس میں گارڈن اور سما خانہ تعمیر بھی موجود ہے۔ اس ایوان شاہی عمارت کو یہاں کے مقامی شاہ آباد علاقے کے پتھروں کا استعمال کیا گیا۔ جس میں سفید پتھر بھی شامل ہے۔
آج بھی یہ قدیم عمارت پوری طرح سے محفوظ ہے۔ جس میں کئی کمرے موجود ہیں۔ اس تاریخی عمارت کو گیسٹ ہاوس میں تبدیل کیا گیا۔ جس سے یہاں کے ممتاز بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ وفوٹو گرافر محمد ایاز الدین پٹیل نے کہا کہ یہ عمارت تاریخی عمارت ہے۔ اس کو میوزیم بنانے کے بجا ئے ۔ سیاست دانوں کے لیے گیسٹ ہاوز میں تبدیل کردیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ایوان شاہی محل کو میوزیم میں تبدیل کیا جائے تاکہ آنے والی نسل کو یہاں کی تاریخ کی معلومات ہوسکیں۔