ETV Bharat / state

Eid ul Adha in Yadgir یادگیر میں عید پر مناسب انتظامات کیے جائیں، بلدیہ کمشنر کو یادداشت پیش - etv bharat urdu news

یادگیر شہر میں عید الاضحیٰ کے موقعے پر عید کے لیے نماز اور صاف صفائی کے انتظامات کرنے کے لیے یادگیر بلدیہ کمشنر کو یادداشت پیش کی گئی۔

Eid ul Adha in Yadgir
Eid ul Adha in Yadgir
author img

By

Published : Jun 26, 2023, 4:03 PM IST

یادگیر: سماجی کارکن اور سابق رکن بلدیہ عبدالکریم نالواری نے یادگیر بلدیہ کمشنر کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر یادگار شہر کی دو عید گاہوں کی صاف صفائی کیا جائے اور وضو کے لیے پانی کا انتظام کیا جائے۔ اس کے علاوہ عید الاضحیٰ کے موقع پر تین دن تک شہر میں قربانی کے جانور سے نکلنے والے ناکارہ مادہ کو اٹھانے کے لیے بلدیہ کی جانب سے خصوصی گاڑیوں کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے 30 بلدیہ حلقوں میں تین دن تک بلدیہ کی جانب سے خصوصی گاڑیوں کے ذریعے قربانی کے جانور سے نکلنے والا ناکارہ مادہ غیر استعمال شدہ چیزیں اٹھانے کے لیے خصوصی گاڑیوں کا انتظام کریں۔ ساتھ ہی عید الاضحیٰ کے تین دنوں تک بلاناغہ پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر یادگیر بلدیہ کمشنر سنگپا نے یادداشت قبول کرتے ہوئے محکمۂ بلدیہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے تین دن تک ہر ممکن تعاون کرنے کی بات کہی۔ اس موقع پر دیگر احباب بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ محکمۂ بلدیہ کی جانب سے ہر سال عیدین کے موقع پر محکمۂ بلدیہ کی جانب سے شہر کی عیدگاہوں کی صاف صفائی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کی اہم مساجد کے اطراف واکناف بھی صفائی کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اور عید الاضحیٰ کے موقع پر عید کے تین دنوں قربانی کرنے والے جانور کے غیر استعمال شدہ اعضاء کو لے جانے کے لیے چھوٹی گاڑیوں کا انتظام کیا جاتا ہے۔ عوام کی سہولت کے لیے محکمۂ بلدیہ کی جانب سے شہر کے اہم اور مسلم علاقوں میں بلدیہ کی جانب سے چھوٹی گاڑیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی ان گاڑیوں کو چلانے والے ڈرائیورز کے بھی فون نمبرات دیے جاتے ہیں تاکہ عوام ان بلدیہ کے ملازمین سے بروقت رابطہ قائم کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.