ETV Bharat / state

IMA Ponzi Scam: آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملہ، بی زیڈ ضمیر کے پانچ ٹھکانوں پر چھاپہ - ایچ ڈی کمار سوامی حکومت

کرناٹک میں اینٹی کرپشن بیورو نے اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی رپورٹ کے بعد کانگریس کے رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کے پانچ ٹھکانوں پر چھاپے مارے کی۔ ACB Raids Various Locations of Congress MLA Zameer Ahmed Khan

ACB Raids Various Locations of Congress MLA Zameer Ahmed Khan
آئی ایم اے پونزی اسکیم: بی زیڈ ضمیر کے پانچ مقامات پر اے سی بی کا چھاپہ
author img

By

Published : Jul 5, 2022, 4:14 PM IST

بنگلور: اے سی بی حکام کے مطابق کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ان کی رہائش گاہ، سلور اوک اپارٹمنٹ میں ایک فلیٹ، سداشیو نگر میں ایک گیسٹ ہاؤس، بنشنکری میں جی کے ایسوسی ایٹس کے دفتر اور شہر کے کلاسی پالیہ میں نیشنل ٹراویل کے دفتر پر چھاپے مارے گئے۔ اے سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ اے سی بی کی ٹیمیں دستاویزات کی تصدیق کر رہی ہیں مزید تحقیقات جاری ہے۔ اے سی بی کی متعدد ٹیمیں ضمیر خان کے پانچ مقامات پر پہنچیں اور چھاپے ماری کی۔

واضح رہے کہ ضمیر احمد خان چار بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں، جنہوں نے جون 2018 سے ایک سال سے زائد عرصے تک ایچ ڈی کمارا سوامی حکومت میں خوراک اور سول سپلائی کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ گزشتہ سال اگست میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضمیر خان اور ایک اور سابق وزیر آر روشن بیگ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔ واضح رہے کہ IMA بدعنوانی 4,000 کروڑ روپے کی پونزی اسکیم ہے، جس میں ہزاروں لوگوں کو، جن میں زیادہ تر مسلمان تھے، دھوکہ دیا گیا تھا۔ وہیں آئی ایم اے پونزی اسکیم معاملے میں ضمیر خان کئی مرتبہ ای ڈی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلور: آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملے میں پیش رفت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.