ETV Bharat / state

گلبرگہ: زرعی بلز کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں زرعی بل کے خلاف عام آدمی پارٹی کی جانب سے کمشنر آفس کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

AAP protest against farmers bill in gulbarga
گلبرگہ: زرعی بلز کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 12:08 PM IST

گلبرگہ کمشنر آفس کے سامنے زرعی بلز کے خلاف عام آدمی پارٹی نے مظاہرہ کیا اور اس موقع پر پارٹی رہنما ڈاکٹر عمران نے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر من مانی کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اس بل کی وجہ سے ملک بھر کے کسان پریشان ہیں۔

گلبرگہ: زرعی بلز کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کے مسائل حل کر نے بجائے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ کسانوں کا ملک کی ترقی میں اہم رول ہوتا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت مخالف عوام پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جس کی وجہ سے عام عوام اور کسانوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے متنازعہ بل کو کسانوں کےلیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں زرعی بل کو غیردستوری طریقہ سے منظور کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بل کی مخالفت کرنے والے عام آدمی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کے بشمول 8 ارکان کو راجیہ سبھا سے ایک ہفتہ کےلیے معطل کردیا گیا جسکی ملک بھر میں مذمت کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.