ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election نسیم الدین پٹیل کی حمایت میں سنجے سنگھ کی تشہیری مہم - بیدر جنوب اسمبلی حلقے میں عام آدمی پارٹی ک

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے بیدر میں اپنی پارٹی کے امیدوار نسیم الدین پٹیل کی حمایت میں تشہیری مہم چلائی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی نے پہلے دہلی میں، پھر اس کے بعد پنجاب میں حکومت بنائی۔ اگر لوگ چاہیں گے تو کرناٹک میں بھی ہماری حکومت ہو سکتی ہے اس کے لئے پارٹی کے امیدواروں کو جتانا ہوگا۔

نسیم الدین پٹیل کو کامیاب بنانے کی اپیل
نسیم الدین پٹیل کو کامیاب بنانے کی اپیل
author img

By

Published : May 1, 2023, 12:02 PM IST

نسیم الدین پٹیل کی حمایت میں سنجے سنگھ کی تشہیری مہم

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں انتخابی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہے۔تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ رہنما اپنی اپنی پارٹیوں کے امیدواروں کی حمایت میں تشہیری مہم چلا رہے ہیں۔

بیدر جنوب اسمبلی حلقے میں عام آدمی پارٹی کے راجہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے بیدر میں اپنی پارٹی کے امیدوار نسیم الدین پٹیل کی حمایت میں تشہیری مہم چلائی۔انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی پہلے دہلی میں پھر اس کے بعد پنجاب میں حکومت بنائی۔اگر لوگ چاہیں گے تو کرناٹک میں بھی ہماری حکومت ہو سکتی ہے اس کے لئے پارٹی کے امیدواروں کو جتانا ہوگا۔

عاپ کے رہنما سنجے سنگھ نے کہاکہ ہم عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم کے لئے بیدر آئے ہیں۔لیکن بیدر کا حال دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس علاقے میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔عام کو متبادل کی تلاش ہے اور عام آدمی پارٹی ان کی تلاش پوری کر سکتی ہے۔ان کی امیدوں پر کھری اتر سکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نسیم الدین پٹیل میں عوام کے لئے کام کرنے کا جذبہ ہے۔ وہ دوبارہ انتخابات لڑ چکے ہیں اور بدقسمتی سے کامیابی سے چند قدم دور رہ گئے لیکن اس مرتبہ ان کی کامیابی یقینی ہے۔عام آدمی پا رٹی کے امیدوار کو کامیاب بنانا ضروری ہے۔

سنجے سنگھ نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ نسیم الدین پٹیل نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔عام آدمی پارٹی کے امیدوار کے پاس ترقیاتی منصوبے ہیں اس بنیاد پر عوام سے اپیل ہے کہ انہیں ووٹ دیں اور جیت دلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:Gulbarga Assembly Election گلبرگہ شمال میں کانگریس امیدوار کنیز فاطمہ کی ڈور ٹو ڈور کیمپین

انہوں نے کہا کہ دس مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بیدر جنوب اسمبلی حلقے میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار محمد نسیم الدین پٹیل کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے دیگر اہم قائدین وہ کارکن موجود تھے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.