ETV Bharat / state

Ramadan 2023 گلبرگہ میں خواتین کے لیے درس تفسیر القرآن و فقہی مسائل کا کامیاب پروگرام - گلبرگہ خبر

ماہ صیام کا دوسرہ عشرہ ختم ہونے کو ہے، اب تیسرے عشرہ کا آغاز ہوگا۔ دنیا بھر کے مسلمان ماہ صیام میں کثرت سے خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہوئے رضائے الٰہی کے طلب گار ہیں۔

فقہی مسائل کا کامیاب پروگرام
فقہی مسائل کا کامیاب پروگرام
author img

By

Published : Apr 11, 2023, 10:33 AM IST

فقہی مسائل کا کامیاب پروگرام

گلبرگہ: ماہ رمضان المبارک کے موقع پر گلبر گہ شہر میں مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے کارگزار صدر و سابق گلبرگہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی چیرمین ڈاکٹر اصغر چلبل کی رہائش گاہ نور باغ میں پہلے رمضان سے لیکر پندرھویں رمضان المبارک تک یاسمین چلبل نورباغ گلبرگہ کی زیر نگرانی خواتین کے لیے درس تفسیر القرآن و فقہی مسائل پر عالمہ سلطانہ انواری مدرسہ انوار الاسلام‌ اور عالمہ صادقہ ثمرین انواری مدرسہ انوار الاسلام‌ کی جانب سے منعقد ہوا تھا۔ آج تفسیر قرآن مکمل کیا گیا۔ اس موقع پر قصید بردہ شریف محفل نعت منعقد ہوا۔ اس دوران عالمہ عزیزہ سلطانہ انواری مدرسہ انوار الاسلام‌ نے اپنے مخصوص انداز میں تلاوت قرآن مجید،ترجمہ، تفہیم وتشریح اور فقہی مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین ماہ رمضان المبارک کی عظمت کو سمجھے اور ماہ برکت اور عظمت کی قدر کر تے ہوئے اپنے گھروں میں کثرت سے عبارت کریں۔ مغفرت کے لیے اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کریں۔ انہوں اپبے خطاب میں کہا کہ حضرت سید نا ابوہریرہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا، جب کوئی قوم (مومنین ) اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہو کر تلاوت قرآن مجید اور اس کا دور آپس میں درس و تدریس کرتے ہیں تو اللہ تعالی کی طرف سے سکینہ نازل ہوتا ہے۔ رحمت الہی ان کو ڈھانپ لیتی ہے۔ اور فرشتے ان کو گھیر لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Ramdhan 2023 چِلچِلاتی دھوپ اور گرمی کی تمازت کے باوجود مسلمان حکم الہی پر پابند عہد

عالمہ صادقہ ثمرین انواری مدرسہ انوار الاسلام‌ کہا کہ خواتین کے لیے ایک بہت اچھا پروگرام رہا۔ خواتین اس طرح پروگرام کا پورا فائدہ اُٹھائیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حضرت انس روایت کرتے ہیں کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ رمضان شریف میں اگر کوئی دینی اور علمی محفل میں شریک ہوتا ہے تو اللہ تعالی اسے ہر قدم کے بدلے ایک یہاں کی عبادت کا ثواب عطا فرماتا ہے اور وہ عرش کے نیچے میرے ساتھ ہوگا۔ یہ مبارک مہینہ روزہ اور قرآن مجید سے عبارت ہے اس مہینہ میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر فرض کے برابر ہے۔ قرآن مجیددیکھنا اور پڑھنا عبادت ہی عبادت ہے۔ خواتین وطالبات سے التماس ہے اپنے گھروں میں قرآن مجید کی تلاوت کریں ۔ اس موقع پر خواتین کے لیے دعوت افطار منعقد کر کے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.