دینی مدارس کو نہ صرف دینی بلکہ قومی اثاثہ بتایا جاتا ہے۔ ایک دور تھا جس میں مدارس سے فارغ علماء کرام نے جنگ آزادی میں حصہ لیا، جن میں کئی غازی بنے تو کئی شہید ہوئے۔ لیکن موجودہ دور میں چند سماج دشمن عناصر یا 'فرنج الیمینٹس' کی جانب سے مدارس کا تنازعہ کھڑا کیا جارہا ہے اور ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ Madarsa Students Crack NEET
اس سلسلے میں ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ کرناٹک کے معروف تعلیمی ادارے شاہین اور فیلکن گروپس Shaheen and Falcon Group میں مدارس سے فارغ متعدد طلباء نے اعلی نمبرات سے "نییٹ" کریک کیا ہے اور گورنمنٹ کی مفت ایم بی بی ایس سیٹس کے لیے مستحق بنے ہیں۔ Madarsa Students Get Free Government Seats
اس موقع پر نییٹ میں کامیاب طلبا نے اپنے مدرسے سے فارغ ہوکر نییٹ کریک کرنے تک کے سفر کے تجربات کو شئیر کئے۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ادارہ شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے صدر ڈاکٹر عبد القدیر نے بتایا کہ مدرسے سے فارغ طلبہ ہیروں کے مانند ہوتے ہیں، بس ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں صحیح طور پر تراشا جائے تاکہ ان کی صلاحیتیں و خوبیاں قوم و ملت کے لئے اثاثہ بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: Mahmood Madani on Govt Schools سرکاری اسکولز کا سروے کیوں نہیں، محمود مدنی کا سوال