کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 8،249 نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 159 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 159 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 32،644 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 8،249 نئے کیسوں کے اندراج کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 27،47،539 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
Dilip Kumar Discharged: دلیپ کمار اسپتال سے ڈسچارج
ذرائع نے بتایا کہ کرناٹک میں اس عرصے کے دوران، متاثرہ 14،975 افراد کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ ہو گئے۔ ریاست میں فی الحال 2،03،769 فعال معاملات ہیں۔