پولیس افسر نے بتایا کہ پدارائن پورہ میں پولیس نے 59 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قرنطینہ میں رکھے چند لوگوں کو پولیس اور صحت افسر چھوڑنے گئے تھے، تبھی علاقے کے کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔
کثیر تعداد میں اقلیتی طبقے کے لوگ جن میں زیادہ تر نوجوان تھے، سڑک پر اتر آئے اور انہوں نے پولیس اور طبی عملے کی پٹائی کی۔ ان افسران کی حفاظت میں آئے کچھ مقامی افراد کی بھی پٹائی کی گئی۔
پولیس نے مبینہ طور پر بھیڑ کو، صحت اور پولیس افسران پر حملہ کرنے کے لیے اکسانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعات کو روکنے اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر علاقہ میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے۔