ETV Bharat / state

کرناٹک میں آکسیجن کی قلت کے باعث 24 افراد کی موت

چامراج نگر کے ڈپٹی کمشنر روی نے کہا کہ ان میں سے 23 مریضوں کی موت سرکاری اسپتالوں میں ہوئی جبکہ ایک مریض نے پرائیوٹ اسپتال میں دم توڑا۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی موت اتوار کی صبح آٹھ بجے سے پیر کے آٹھ بجے کے درمیان ہوئی۔

کرناٹک میں آکسیجن کی قلت کے باعث 24 افراد کی موت
کرناٹک میں آکسیجن کی قلت کے باعث 24 افراد کی موت
author img

By

Published : May 3, 2021, 2:08 PM IST

کرناٹک کے ضلع چامراج نگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کے مختلف اسپتالوں میں 24 مریضوں کی موت ہو گئی۔

کرناٹک میں آکسیجن کی قلت کے باعث 24 افراد کی موت

چامراج نگر کے ڈپٹی کمشنر روی نے کہا کہ ان میں سے 23 مریضوں کی موت سرکاری اسپتالوں میں ہوئی جبکہ ایک مریض نے پرائیوٹ اسپتال میں دم توڑا۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی موت اتوار کی صبح آٹھ بجے سے پیر کے آٹھ بجے کے درمیان ہوئی۔ اس کے علاوہ 11 دیگر مریضوں کی موت دیگرسنگین بیماریوں کے سبب ہونے کی رپورٹیں سامنے آئی ہیں۔

روی نے کہا کہ جن مریضون کی موت ہوئی ہے، وہ تمام وینٹیلیٹروں پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان مریضوں کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے ، یہ ضروری نہیں ہے ۔ چامراج نگر میں کورونا مریضوں کی موت کے باعث گردو نوح کے علاقوں میں آکسیجن کی کمی کے تعلق سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار سے پیر کی صبح تک 24 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ سب کی موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

ضلع انچارج اور وزیر سریش کمار نے بنگلورو میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے چامراج نگر ضلع سے اموات کے اعدادو شمارطلب کئے ہیں اور اموات کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔ قصوروار پائے جانے والوں کے سخت کارروائی کی جائے گی ۔

متوفین کے اہل خانہ نے اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور قصوروار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.