ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ حکمانے کے مطابق محکمہ سیاحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرگل کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر چودہ ہوٹلز و ریزورٹس کو فعال رکھیں تاکہ اضافی قرنطینہ مراکز قائم کیا جاسکے۔
ضلع مجسٹریٹ بصیر الحق چودھری نے محکمہ صحت کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی گاڑی کو ہسپتال احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیا جائے۔
حکمنامہ کے مطابق ہسپتالوں اور ہسپتالوں کے احاطے میں عوامی اجتماعات سے بچنے کے لیے او پی ڈی اور کیجولٹی میں ایک سے زیادہ اٹینڈنٹ کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں ۔
حکمانے میں کہا گیا ہے کہ ایمبولینس کے بغیر کسی بھی نجی گاڑی کو ہسپتال احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیا جائے۔
انتظامیہ نے چیئرمین/سی ای سی، کرگل کی ہدایت پر کونسل سیکرٹریٹ کو 31 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب چیئرمین و چیف ایگزیکٹو کونسلر لیہہ گیال پی وانگیال اور ڈیپٹی چیئرمین ٹسرانگ سانڈپ نے لیفٹیننٹ گورنر لداخ رادھا کرشنا ماتھر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ لداخ کے رہنے والے سینکٹروں افراد جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں رہائش پذیر ہیں اور اپیل کی کہ انہیں مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے اقدامات کیے جائے۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ ایران اور ملک کی دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے مسافروں جلد از جلد واپس لانے کے لیے اقدامات اٹھایا جائے۔
واضح رہے کہ یونین ٹریٹری میں 13 مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ انتظامیہ نے اس مہلک کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں مفادِ عامہ کے تحت وسیع تر اقدامات کیے ہیں۔
اس مرکزی علاقے کے دونوں اضلاع لیہہ اور کرگل کو جزوی طور پر لاک ڈاؤن کردیا ہے۔ تمام تعلیمی اداروں کو پہلے ہی بند کیا گیا ہے نیز لیہہ ہ ضلع انتظامیہ نے روم بوک اور اولیہہ ہ کے دو علاقوں میں، جہاں چیتے کو دیکھنے کے لیے کافی لوگ آتے ہیں، لوگوں کے جانے پر ایک ماہ تک پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ بعض متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو گھروں تک ہی محدود رکھا گیا ہے۔