ETV Bharat / state

لداخ میں کووڈ 19 کے مزید تین مثبت کیسز

مرکز کے زیر انتظام لداخ خطے میں مزید تین کوروناوائرس کے مثبت نتائج رپورٹس آنے سے خطے میں اس وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 13پہنچ چکی ہے۔

لداخ میں کووڈ 19 کے تین مزید مثبت کیسز
لداخ میں کووڈ 19 کے تین مزید مثبت کیسز
author img

By

Published : Mar 21, 2020, 4:28 PM IST

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کمشنر سیکریٹری برائے لداخ، رگزین سمفل نے لیہہ خطے میں مزید تین افراد کے کوروناوارئس کی زد میں آنے کی تصدیق کی۔

لداخ میں کووڈ 19 کے تین مزید مثبت کیسز

انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نئے مثبت کیسز میں دو لداخ جبکہ ایک کرگل کا رہنے والا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تینوں کے رشتہ دار اس سے قبل وائرس کی چپیٹ میں آ چکے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے جہاں لداخ خطے کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی اضطراب اور بے چینی کا ماحول ہے وہیں عوام الناس کی جانب سے مذہبی، سماجی اور ادبی تقریبات منسوخ یا ملتوی کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کوروناوائرس کی وجہ سے اب تک دنیا بھر میں دس ہزار کے قریب افراد ہلاک جبکہ لاکھوں اس کی چپیٹ میں آ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.