ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گملہ میں ہفتے کے روز کے رائے ڈیہ بلاک ہیڈ کوارٹر میں دو حقیقی بھائیوں کا نامعلوم مجرموں نے بستر پر سوتے ہوئے تیز دھار دار ہتھیاروں سے قتل کرکے ہلاک کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں بھائیوں کی لاشوں کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے گملہ صدر ہسپتال بھیج دیا۔
اس واقعے کے سلسلے میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں بھائیوں کو جمعرات کی رات قتل کیا گیا ہوگا، کیوں کہ دونوں بھائی جمعرات کو عشائیہ کے بعد اپنے دوسرے گھر میں سونے کے لیے گئے تھے۔
جمعہ کی صبح جب ان کی والدہ انہیں اٹھانے گئیں تو وہ دونوں بیٹوں کو سوتے ہوئے دیکھ کر واپس آ گئیں کیونکہ اس وقت گھر میں بجلی نہیں تھی اور کمرے میں اندھیرا تھا۔
ان کی ماں کو اس بات کا خیال تھا کہ ان کے بیٹے شراب نوشی کرتے ہیں، لہذا نشہ کی وجہ سے وہ دیر تک سو رہے ہوں گے۔ اس وقت یہ اندازہ نہیں ہوا تھا کہ ان کے بیٹے مردہ پڑے ہیں، جس کے بعد وہ اپنے دوسرے گھر واپس چلی گئی۔
جمعہ کے روز دونوں بھائی گھر سے نہیں نکلے تو والدہ دونوں بیٹوں کے لیے کھانا لے کر ان کے پاس پہنچی، جہاں ان کے بیٹے سو رہے تھے۔ اس وقت گھر میں بجلی جل رہی تھی اسی وقت ماں نے دیکھا کہ دونوں بیٹے مرے ہوئے ہیں جس کے بعد وہ ساری رات وہیں پر رہی اور کسی سے کچھ بات نہیں کرسکی۔
اس کے بعد ہفتہ کی صبح اس نے قریبی لوگوں کو واقعے کے بارے میں بتایا جس کے بعد واقعے کی اطلاع پولیس کو پہنچائی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد رائے ڈیہ پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں بھائیوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا۔
جب اس معاملے کی اطلاع چن پور ایس ڈی پی او کلدیپ کمار کو دی گئی تو وہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ جس گھر میں دونوں بھائیوں کو ہلاک کیا گیا ہے وہاں گوشت کھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں کی لاشوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ان دونوں کا قتل ان کے سونے دوران کیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ واقعے سے پہلے کھانا پینا ہوا ہوگا اور کسی بات پر تنازع ہوا ہوگا جس کے بعد دونوں بھائیوں کو ہلاک کردیا گیا۔
فی الحال جھارکھنڈ پولیس نے کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردیا ہے۔