پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاﺅن میں پھنسے 20 مزدور ٹرک پر سوار ہو کر اترپردیش کے مختلف اضلاع میں جا رہے تھے، تبھی نیشنل ہائی وے نمبر 33 پر چٹوپالو گھاٹی کے نزدیک ڈرائیور نے آگے چل رہے ایک موٹر سائیکل سوار کو روند دیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔
حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک لے کر بھاگنے لگا۔ اس دوران بے قابو ٹرک نے سڑک کنارے کھڑے ایک ہائیوا میں ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور اور خلاصی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ آٹھ لوگ شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔
مسٹر اڑاﺅں نے بتایا کہ زخمیوں کو فورا رام گڑھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں علاج کے دوران دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ پانچ مزدوروں کو بہتر علاج کے لیے رانچی کے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ریمس ) بھیجا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت نہیں کی جا سکی ہیں۔ دو لاشیں ابھی بھی حادثہ زدہ گاڑی میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔ گاڑیو ں کو گیس کٹر کی مدد سے کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔