ETV Bharat / state

جھارکھنڈ کے رائے دہندگان بے خوف ہوکر ووٹ کریں: ہیمنت

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے ایگزیکٹیو چیئرمین ہیمنت سورین نےآج پہلا مرحلے میں 13 اسمبلی سیٹوں کے لیے ہو نے والی ووٹنگ میں ریاست کے عوام سے بے خوف ہو کر اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔

جھارکھنڈ کے رائے دہندگان بے خوف ہوکر ووٹ کریں: ہیمنت
جھارکھنڈ کے رائے دہندگان بے خوف ہوکر ووٹ کریں: ہیمنت
author img

By

Published : Nov 30, 2019, 3:08 PM IST

سورین نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرکے کہا’’ساتھیو، آج پہلے مرحلے کے ووٹروں کو اپنا اور جھارکھنڈ کی قسمت بنانے کا موقع ملا ہے۔ لہذا، بے خوف ہوکر ووٹ کریں، ضرور کریں۔ ‘‘

سورین نے ایک اور ٹویٹ میں رگھوورداس حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا’’گملا میں ٹارچ کی روشنی میں لوگ ووٹ ڈالنے پر مجبور ہیں۔ کیا ایسے ہی دن کا وعدہ کیا تھا ریاست کی رگھوور داس سرکارنے۔ مجھے شک ہے ایسے میں لوگ اپنا ووٹ بھی درست طریقے سے کر پا رہے ہوں گے‘‘۔

انہوں نے ریاست کے چیف الیکشن آفیسر سے صورتحال کا جائزہ لیکر مناسب کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے، پہلے مرحلے کے لئے چترا (محفوظ)، گملا (ایس یو)، بشنوپور (ایس یو)، لوہردگا (ایس یو)، منیکا (ایس یو)، لاتیہار (ایس یو)، پانكي، ڈالٹن گنج، بشرام پور، چھترپور ( ایس یو)، حسین آباد، گڑھوا اور بھوناتھ پور میں زبردست سیکورٹی انتظامات کے درمیان صبح سات بجے سے پولنگ شروع ہو گئی،جو شام تین بجے تک چلےگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.