ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: رانچی میں پانچ نکسلی گرفتار

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 9:27 AM IST

رانچی میں پولیس نے پانچ نکسلیوں کو گرفتار کیا ہے جو شہر میں الگ الگ جگہوں پر کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے اور بڑے کاروباریوں سے غیرقانونی طریقے سے وصولی کر رہے تھے۔

image
image

ریاست جھارجھنڈ کے متعدد علاقے نکسل متاثرہ ہیں اور آئے دن پولیس ان نکسلیوں کے خلاف کارروائی کرتی رہتی ہے۔

اسی تعلق سے نکسلی تنظیم پی ایل ایف آئی کے علاقائی کمانڈر پُنئی اُراؤ کے گروہ کے پانچ نکسلیوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

ایس پی نوشاد عالم نے اس معاملے کا خلاصہ کیا ہے اور بتایا کہ پانچوں نکسلی رانچی کے الگ الگ علاقوں میں خود کو طلبا ظاہر کر کے کرائے کے کمروں میں رہائش پذیر تھے تاکہ ان کی سرگرمیوں کے بارے میں کسی کو بھی پتہ نہ چلے۔

سبھی نکسلی منصوبہ بند طریقے سے بڑے کاروباریوں اور زمینداروں سے ناجائز طریقوں سے وصولی کررہے تھے۔ اور اسے اپنے کمانڈر پُنئی اُراؤ تک پہنچاتے تھے۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی اور پولیس افسر نیرج کمار کی قیادت میں ٹیم نے الگ الگ علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کی جس میں پانچ نکسلیوں کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار کیے گئے نکسلی وشال شرما اور آکاش سنگھ عرف ایلیکس دلادلی گاؤں میں ایک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔ اس کے بعد سشیل ورما، وشال کمار اور وجئے منڈا کو گرفتار کیا گیا۔

حالانکہ اس معاملے میں کل 14 لوگوں کو گرفتار کی گیا تھا لیکن بعد میں نکسلیوں کی تصدیق ہونے کے بعد دیگر نو افراد کو چھوڑ دیا گیا۔

گرفتار کیے گئے نکسلیوں کے قبضے سے ایک لوڈیڈ دیسی کٹا ڈبل بیرل، ایک لوڈیڈ دیسی کٹا سنگل بیرل، چھ گولیاں، ایک پلسر گاڑی اور آٹھ موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

گرفتار کیے گئے سبھی نکسلیوں کا پہلے سے ہی مجرمانہ ریکارڈ رہا ہے۔، ایلیکس، سشیل ورما، وشال کمار پر قتل کا مقدمہ درج ہے جبکہ وشال شرما پر قتل اور وصولی دونوں کا کیس درج ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.