سب ڈویژنل پولیس افسر پوجیہ پرکاش نے بتایا کہ 'آئندہ اسمبلی انتخاب میں کوئی بڑی واردات کو انجام دیے جانے کے اندیشہ کے مدنظر پولیس کے ذریعہ چلائی گئی چھاپے ماری مہم کے دوران پولیس نے دھماکہ خیز اشیاء برآمد کی ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'یہ دھماکہ خیز اشیاء ایک نیم تعمیر مکان میں چھپا کر رکھی گئی تھی جس کی اطلاع پولیس کو خفیہ ذرائع سے ملی تھی۔'
پرکاش نے بتایا کے اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرنے کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ وائی ایس رمیش کی ہدایت پر ان کی قیادت میں ایک ٹیم کی تشکیل کی گئی۔
چھاپے ماری میں 100 کیلو امونیم نائٹریٹ اور 795 پیس جیلیٹن برآمد کی گئی ہے۔ پولیس اس معاملے میں شہر پور گاﺅں کے انوارالا نصاری اور ہانسا پاتھر گاﺅں کے بڑکا میاں عرف سراجل کے خلاف معاملہ درج کر کے تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔