ETV Bharat / state

Jharkhand Govt on Vinay Kumar حکومت نے ونے کمار کو محکمہ اطلاعات کا سکریٹری مقرر کرنے کا فیصلہ واپس لیا

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 11:00 AM IST

جھارکھنڈ وزیر اعلی کے سکریٹری ونے کمار چوبے کو گذشتہ روز حکومت نے نئی زمہ داری دی تھی۔ حکومت نے ونے کمار چوبے کو محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کا سکریٹری بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن کچھ گھنٹے بعد ہی یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ secretary of IPRD Jharkhand

حکومت نے ونے کمار کو محکمہ اطلاعات کا سکریٹری مقرر کرنے کا فیصلہ واپس لیا

رانچی: جھارکھنڈ حکومت نے کل شام وزیر اعلی کے سکریٹری ونے کمار چوبے کو اطلاعات اور تعلقات عامہ کے سکریٹری کا اضافی چارج دیا تھا، لیکن حکومت نے ونے کمار چوبے کو محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کا سکریٹری بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ ریاست کے پرسنل ایڈمنسٹریٹو ریفارمز اینڈ آفیشل لینگویج ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ کی دیر رات اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ واضح رہے کہ ونے کمار چوبے اس وقت وزیراعلی کے سکریٹری کے طور پر تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ چوبے کے پاس شہری ترقی اور ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری، ایکسائز اینڈ پرہیبیشن ڈپارٹمنٹ سکریٹری، جڈکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گریٹر رانچی ڈیولپمنٹ ایجنسی (جی آر ڈی اے)کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی ذمہ داریاں ہے۔

واضح رہے کہ جھارکھنڈ حکومت کے تین آئی اے ایس افسران کو بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جھارکھنڈ میں آئی اے ایس افسران کی بہت زیادہ کمی ہے۔ جس کی وجہ سے ایک ایک افسر کو کئی محکموں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کمی کی وجہ مرکزی ڈیپوٹیشن پر آئی اے ایس افسران کی مسلسل روانگی کو اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ منظور شدہ 215 عہدوں میں سے صرف 145 آئی اے ایس افسران ملازم ہیں، جن میں سے 2 درجن سے زیادہ افسران مرکزی ڈیپوٹیشن پر ہیں۔ پروویژن کے مطابق کیڈر کی تعداد کے مطابق 48 آئی اے ایس افسران مرکزی ڈیپوٹیشن پر جا سکتے ہیں۔ حال ہی میں کے کے سون، آرادھنا پٹنائک، ہمانی پانڈے کو ریاستی حکومت نے مرکزی ڈیپوٹیشن پر جانے کے لیے ہری جھنڈی دی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.