چنئی: بھارت اور بنگلہ دیش 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 ستمبر سے 22 ستمبر کے درمیان چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جہاں بھارتی ٹیم نے 280 رنز سے بڑی فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
میچ کے ہیرو روی چندرن اشون رہے۔ انہوں نے مشکل حالات میں پہلی اننگز میں ٹیم کے لیے 113 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جس کے لیے انہیں 'پلیئر آف دی میچ' کے ایوراڈ سے نوازا گیا۔
A game-changing TON 💯 & 6⃣ Wickets! 👌 👌
— BCCI (@BCCI) September 22, 2024
For his brilliant all-round show on his home ground, R Ashwin bags the Player of the Match award 👏 👏
Scorecard ▶️ https://t.co/jV4wK7BOKA #TeamIndia | #INDvBAN | @ashwinravi99 | @IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/Nj2yeCzkm8
چنئی میں بنگلہ دیشی ٹیم کو ٹیسٹ میچ جیت کے لیے 515 رنز کا مجموعی ہدف ملا تھا۔ لیکن مخالف ٹیم کے بلے باز دوسری اننگز میں محض 234 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان نظم الحسین شانتو نے 127 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے۔ شانتو کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اچھی کارکدگی نہیں کرسکا۔
بھارت کے لیے دوسری اننگز میں تجربہ کار اسپنر روی چندرن اشون نے سب سے زیادہ 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ پہلی اننگز میں 2 کامیابیاں حاصل کرنے والے جڈیجہ نے بھی دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں، ان دو گیند بازوں کے علاوہ بمراہ کو دوسری اننگز میں ایک کامیابی ملی۔
6⃣ wickets in the morning session on Day 4 🙌
— BCCI (@BCCI) September 22, 2024
Bangladesh 234 all out in the 2nd innings.
A dominating win for #TeamIndia! 💪
Scorecard ▶️ https://t.co/jV4wK7BOKA#INDvBAN | @IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/TR1RoEDyPB
بھارت بنگلہ دیش کے پہلے ٹیسٹ میچ کا مختصر اسکور کارڈ
چنئی ٹیسٹ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے روی چندرن اشون کی سنچری، رویندرا جڈیجہ اور یشسوی جیسوال کی نصف سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں 376 رنز بنائے تھے۔ جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 149 رنز پر ہی سمٹ گئی تھی، جس کی وجہ سے بھارت کو 227 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔
دوسری انبگز میں بھارت نے پنت اور گل کی سنچری کی بدولت 4 وکٹوں پر 287 رنز پر ڈکلیئر کر دی۔ جس کی وجہ سے بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 515 رنز کا بڑا ہدف دیا اور میچ کے چوتھے دن بنگلہ دیش کو 234 رنز پر ڈھیر کرکے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
قابل ذکر ہے کہ یہ وہی بنگلہ دیشی ٹیم ہے جس نے پاکستان جیسی بڑی ٹیم کو اس کے ہوم گراونڈ پر وائٹ واش کرنے کے بعد بھارت کے سامنے مدمقابل تھی لیکن انھوں نے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے دو سیشن کو چھوڑ کر کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا، جس کی وجہ سے انھیں چنئی ٹیسٹ میں 280 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔