ETV Bharat / state

وزیراعلی کرشی آشیر واد منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ - جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ رگھور داس

سابق وزیراعلیٰ رگھور داس نے ریاستی حکومت سے وزیراعلیٰ کرشی آشیر واد منصوبہ کو دوبار شوع کرنے کی درخواست کرتے ہوئے آج کہاکہ منصوبہ کے بند ہونے سے ریاست کے کسان قرض دار بن رہے ہیں۔

وزیراعلی کرشی آشیر واد منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : May 12, 2020, 3:44 PM IST

جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ رگھور داس نے یہاں کہاکہ ریاست میں کسانوں کو معاشی طور پر مضبوط بنانے اور انہیں چھوٹی موٹی چیزوں کے لئے قرض نا لینا پڑے۔

وزیراعلی کرشی آشیر واد منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ
وزیراعلی کرشی آشیر واد منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ

اس کے لئے وزیراعلیٰ کرشی آشیر واد منصوبہ کی شروعات کی گئی تھی ۔ منصوبہ کے توسط سے کسانوں کو سالانہ پانچ ہزار سے پچاس ہزار روپے تک کی مالی امداد مل رہی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ اس رقم سے کھاد ، بیج ، وغیرہ کی خریداری کے علاوہ ژالہ باری وغیرہ اور موسم کی وجہ سے فصلوں کو ہوئے نقصان کی تھوڑی بھرپائی ہوجاتی تھی ۔ لیکن موجودہ حکومت نے منصوبہ بند کردیا جس کا سیدھا اثر کسانوں کی معاشی حالت پر پڑرہاہے ۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاست میں گذشتہ دنوں ہوئی ژالہ باری سے فصل نقصان ہونے کی وجہ سے کسانوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور کسان خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے ہیمنت سورین حکومت سے منصوبہ شروع کر کے کسانوں کے کھاتے میں رقم دینے کی درخواست کی ہے ۔

مسٹر داس نے کہاکہ مرکزی حکومت نے بھی وزیراعظم کسان سمان نیدھی منصوبہ کے تحت کسانوں کو راحت دی ہے ۔

ریاستی حکومت بھی بحران کے اس دور میں کسانوں کے تئیں حساسیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک مشت رقم انہیںدے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ خرید کی بقایا رقم بھی کسانوں کو جلد ازجلد دے تاکہ وہ بھوک مری اور قرض سے بچ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.