رگھوور داس نے ٹویٹ کر کہا کہ 'دیوگھر، دھنباد، بوکارو، نرسا، ٹنڈی، مدھوپور، بگودر، جموا، گنڈے ، گریڈیہہ، ڈمری، چندن كياری، سندری، جھریا اور باگھ مارا کے عوام سے اپیل ہے کہ بڑی تعداد میں آج ووٹ ڈالنے جائیں، آپ کا ہر ووٹ بدعنوانی اور کنبہ پروری کو ختم کرے گا '۔
بی جے پی رہنما نے کہا کہ پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے جا رہے نوجوان ساتھیوں سے اپیل ہے کہ جھارکھنڈ کی ترقی کے لیے ووٹ کریں، جنہوں نے جھارکھنڈ کی ترقی کے نام پر اپنی ترقی کی ہے، انہیں سبق سکھائیں۔ جھارکھنڈ میں اب جھوٹ اورفریب کی سیاست نہیں چلے گی ۔
رگھوور داس نے ایک مزید ٹویٹ میں کہاکہ 'ماں - بہنوں سے اپیل ہے کہ جھارکھنڈ کے روشن مستقبل کے لیے ووٹ کریں۔ آج ووٹ ڈالنے ضرور جائیں آپ کا ایک ایک ووٹ خواتین کو بااختیار بنائے گا۔ آپ کا ووٹ جھارکھنڈ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا'۔
واضح ر ہے کہ چوتھے مرحلے میں 15 اسمبلی سیٹوں مدھو پور، دیوگھر (ریزرو )، بگودر، جموا ( ریزرو)، گنڈے، گریڈیہہ، ڈمری، بوکارو، چندركياري ( ریزرو)، سندری، نرسا، دھنباد، جھریا، ٹنڈی اور باگھ مارا کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان آج صبح سات بجے سے پولنگ جاری ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ۔