ETV Bharat / state

Gujjar Bakarwal protest کولگام میں گجر اور بکروال طبقے کا احتجاج

ضلع کولگام میں گجر بکروال طبقے کے لوگوں نے ایس ٹی ایس سی میں تبدیلی لانے کے مرکز کے فیصلے خلاف زوردار احتجاج کیا۔مطاہرین نے روڈ کی ناکہ بندی کردی جس کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی۔

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 11:40 AM IST

کولگام میں گجراور بکروال طبقے کا احتجاج
کولگام میں گجراور بکروال طبقے کا احتجاج
کولگام میں گجراور بکروال طبقے کا احتجاج

کولگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں گجر بکروال طبقے کے لوگوں نے ایس ٹی ایس سی میں تبدیلی لانے کے مرکز کے فیصلے خلاف زوردار احتجاج کیا۔ مطاہرین نے روڈ کی ناکہ بندی کردی جس کی وجہ سے لوگوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔

گجر اور بکروال طبقے کے لوگوں نے کہا کہ یہ احتجاج اونچی ذات کے پہاڑیوں کو شیڈول ٹرائب (ST) کی فہرست میں شامل کرنے کی مخالفت میں کیا جا رہا ہے۔ یہ تحریک جموں و کشمیر میں زور پکڑ رہی ہے۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر مرکز پارلیمنٹ کے سامنے پیش کئے گئے بلوں کو واپس لینے میں ناکام ہوتا ہے تو وہ اپنے مویشیوں سمیت سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

احتجاجوں نے آج کولگام میں احتجاج کیا اور سرکار پر الزام لگایا کہ ان کے حقوق ان سے چھینے کے لیے طرح طرح کے حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے سرکار کو خبردار کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں اپنے بلوں کو واپس لیں تاکہ گوجر بکروار چین سے رہ سکیں۔ وہیں کولگام پولیس نے مظاہرین کو روکا تاکہ وہ مین مارکٹ میں احتجاج نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Womens Protest in Sopore اسمارٹ میٹرز کے خلاف خواتین کا احتجاج

مظاہرین نے کہا کہ اونچی ذات کے پہاڑیوں کو شیڈول ٹرائب (ST) کی فہرست میں شامل کرنے کی مخالفت کے لیے چل رہی یہ تحریک جموں و کشمیر میں زور پکڑ رہی ہے اور آئندہ کچھ دنوں میں کولگام میں ایک بڑا احتجاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.