پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ صدر تھانہ علاقہ کی رہنے والی ایک کالج طالبہ اپنے دوست کے ساتھ اتوار کو لاوا پانی آبشار گھومنے گئی تھی۔ واپس لوٹنے کے دوران وندو۔ بھوجنیا شاہراہ پر موٹر سائیکل روک کر نابالغ فون پر کسی سے بات چیت کرنے لگی۔
ذرائع نے بتایا کہ اسی دوران چار نوجوان وہاں پہنچے اور نابالغ کے دوست کے ساتھ مل کر اجتماعی جنسی زیادتی کی واردات کو انجام دیا۔
واقعہ کے بعد متاثرہ کسی طرح اپنے گھر پہنچی اور اہل خانہ کو ساری باتیں بتائیں۔ اس کے بعد اہل خانہ متاثرہ کو لے کر خاتون تھانہ پہنچے اور ایف آئی آر درج کرائی۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ملزمین کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے ماری کر رہی ہے۔