بارہمولہ: جموں و کشمیر پولیس نے بارہمولہ میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس ٹنگمرگ کی سربراہی میں مرچی پورہ ٹنگمرگ میں قائم ایک چوکی پر دو افراد کو روکا جن کی شناخت محمد سلیم لون ولد غضنبی اور فرقان احمد لون ولد منظور احمد دونوں ساکن مرچی پورہ ٹنگمرگ کے طور پر ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 35 گرام چرس جیسی چیز برآمد ہوئی۔ انہیں موقعے سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔
اسی طرح پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس بارہمولہ کی سربراہی میں درنگبل بارہمولہ میں قائم چوکی پر دو افراد کو روکا جن کی شناخت نثار احمد ڈار ولد محمد امین ساکن جلشیری اور شبنم بیگم زوجہ بلال احمد ساکنہ چیلان بونیار کے نام سے ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 70 گرام چرس جیسی چیز برآمد ہوئی۔ انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا پولیس بیان کے مطابق، ملزمین کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ اور بارہمولہ میں مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ پولیس نے منشیات فروشوں کی کروڑوں روپے کی جائیداد ضبط کر لی
بارہمولہ میں چار منشیات فروش گرفتار، لاکھوں کی مالیت کا ممنوعہ مادہ برآمد
پولیس نے عوام سے گزارش کی کہ اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کوئی اور جرم دیکھتے ہیں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔