جموں: کشمیر اور دہلی کے بیچ براہ راست ٹرین سروس جنوری 2025 میں شروع ہونے کی امید ہے۔ ریلوے کے مرکزی وزیر مملکت روونیت نے ریاسی میں منگل کو ملک کے پہلے کیبل ریل پل کا جائزہ لیتے وقت یہ بات کہی۔
اس دوران مرکزی وزیر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔ اس میں زیادہ تر کام مکمل ہو چکا ہے۔ بقیہ کام دسمبر 2024 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔
Had the incredible opportunity to visit the iconic Anji Khad Bridge in Reasi, J&K, a testament to Bharat’s engineering brilliance and determination. This architectural masterpiece, suspended over the breathtaking Anji River, is the first cable-stayed bridge on the Indian Railways… pic.twitter.com/Wgakj9PepU
— Ravneet Singh Bittu (@RavneetBittu) November 19, 2024
روونیت سنگھ بٹو نے کہا کہ کٹرا-کشمیر ریلوے ٹریک پر ٹرائل دسمبر تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ اس سے کشمیر کے قومی ریلوے نیٹ ورک میں مکمل شمولیت کی راہ ہموار ہوگی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ 'ہمارے ہائی ویز اور ریلوے عالمی مسابقت کے لیے اہم ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے کے لیے اقتصادی تبدیلی کا منصوبہ ہے۔ سکیورٹی ہماری ترجیح ہے۔ دسمبر تک پروجکٹ کو مکمل کرنے کے لیے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Your Safety, Our Priority!
— Ravneet Singh Bittu (@RavneetBittu) November 19, 2024
Under the visionary leadership of Hon’ble Prime Minister Shri Narendra Modi Ji and Hon’ble Union Minister for Railways Shri Ashwini Vaishnaw Ji, the Indian Railways is committed to ensuring the highest standards of safety and innovation for passengers.… pic.twitter.com/nw6nqkxCK3
رونیت بٹو نے جموں کے ریاسی ضلع میں دریائے انجی پر بنے بھارت کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل کا جائزہ لیا۔ یہ تعمیراتی شاہکار کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی ایک اہم کڑی ہے۔ اسے جدید انجینئرنگ کی شاندار مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے کشمیر کی پہلی برقی ٹرین سمیت 32 ہزار کروڑ روپیوں کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
مرکزی وزیر نے اس اسٹریٹجک ریل لنک کی تعمیر میں شامل انجینئروں اور کارکنوں سے بات چیت کی۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ''یہ بھارت کی انجینئرنگ صلاحیتوں اور عزم کا ثبوت ہے۔ دریائے انجی پر تعمیراتی شاہکار معلق پل، ہندوستانی ریلوے نیٹ ورک کا پہلا کیبل اسٹیڈ پل ہے جو نہ صرف دو پہاڑوں کو جوڑتا ہے بلکہ خوابوں کو حقیقت سے بھی جوڑتا ہے۔'
وزیر نے چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر سندیپ گپتا کی کوششوں کی تعریف کی۔ ان کی قیادت میں منصوبے کے چیلنجز پر قابو پا کر اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں۔ انہوں نے اس برج کی تعمیر میں کردار ادا کرنے کے لیے اِرکون انٹرنیشنل لمیٹڈ اور تکنیکی مہارت فراہم کرنے کے لیے کونکن ریلوے کارپوریشن لمیٹڈ (KRCL) کی بھی تعریف کی۔
مزید پڑھیں: انڈین ریلوے نے کیا دنیا کے بلند ترین ریلوے پل پر کامیاب تجربہ
وزیر کارکنان کی لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ 'اس دورے کو جس چیز نے واقعی خاص بنایا وہ اس پروجیکٹ کے پیچھے کارفرما محنتی اور وقف افرادی قوت سے ملاقات تھی۔ ان کی انتھک محنت، درستگی اور جنون اس انجینئرنگ معجزے کی اصل بنیاد ہے۔'