ETV Bharat / international

یوکرین نے پہلی بار روس پر امریکی ساختہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے متعدد میزائل داغے - RUSSIA UKRAINE WAR

آخرکار یوکرین نے روس پر امریکی ساختہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے حملہ کر دیا۔

یوکرین نے پہلی بار روس پر امریکی ساختہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے متعدد میزائل داغے
یوکرین نے پہلی بار روس پر امریکی ساختہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے متعدد میزائل داغے (AP)
author img

By AP (Associated Press)

Published : Nov 20, 2024, 10:49 AM IST

کیف، یوکرین: امریکی صدر جو بائیڈن کی منظوری کے ساتھ ہی یوکرین نے روس پر امریکہ فراہم کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے کئی میزائل داغ دیے ہیں۔ حکام نے منگل کو بتایا کہ کیف نے ہزار دنوں کی جنگ میں پہلی بار اس طرح کے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

یوکرین نے پہلی بار روس پر امریکی ساختہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے متعدد میزائل داغے
یوکرین نے پہلی بار روس پر امریکی ساختہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے متعدد میزائل داغے (AP)

آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم (ATACMS ) کا استعمال ایسے وقت سامنے آیا ہے جب روسی صدر ولادیمیر پوتن نے منگل کو نظر ثانی شدہ نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس میں اعلان کیا گیا ہے کہ، روس پر کسی بھی ایسے ملک کا کیا گیا روایتی حملہ، جسے جوہری طاقت کی حمایت حاصل ہو، ان کے ملک پر مشترکہ حملہ تصور کیا جائے گا۔

یوکرین کی فوج سے وابستہ ایک ٹیلیگرام چینل نے منگل کو ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں ایک نامعلوم مقام سے امریکی فراہم کردہ آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم میزائلوں کو داغا جا رہا ہے۔

ایک امریکی اہلکار کے مطابق، یوکرین نے تقریباً آٹھ میزائل داغے ہیں، اور روس صرف دو کو روکنے میں کامیاب رہا۔ اہلکار نے کہا کہ امریکہ اب بھی جنگ میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگا رہا ہے۔ یہ میزائل روس کے برائنسک علاقے میں گرائے گئے ہیں جس کی آبادی تقریباً 18,000 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ میزائل کاراچیف میں گولہ بارود کی سپلائی کے مقام پر گرے ہیں۔

اس پیش رفت نے تنازعہ میں تشویشناک اضافے کی نشاندہی کی ہے۔ امریکی حکام نے حال ہی میں روس کی جانب سے یوکرین سے لڑنے میں مدد کرنے کے لیے شمالی کوریا کے فوجیوں کی تعیناتی پر مایوسی کا اظہار کیا تھا، جب کہ حالیہ دنوں میں واشنگٹن کی جانب سے اے ٹی اے سی ایم ایس پر پابندیوں میں نرمی کرنے پر ماسکو پریشان تھا۔

یوکرین کے ذریعہ ان میزائلوں کے حملے کے ساتھ تقریباً ایک ہزار دنوں سے جاری اس جنگ کا مستقبل صاف نظر آنے لگا ہے۔ تاہم، امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تقریباً دو ماہ کے عرصے میں وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کے ساتھ اس میں ایک اہم موڑ آ سکتا ہے۔ کیونکہ ٹرمپ نے جنگ کو تیزی سے ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور امریکہ کے ذریعہ یوکرین کو دی گئی مالی مدد پر تنقید کی ہے۔

حالانکہ، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین زیادہ دیر تک جنگ کو برقرار نہیں رکھ سکتے۔ لیکن، روس اپنے وسیع وسائل کی وجہ سے فی الحال گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔

یوکرین نے منگل کو دعویٰ کیا کہ اس نے روس کے برائنسک علاقے میں راتوں رات ایک فوجی ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا، حالانکہ اس نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے کون سے ہتھیار استعمال کیے ہیں۔ یوکرین کے جنرل اسٹاف نے بتایا کہ کاراچیف کے آس پاس کے ہدف والے علاقے میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایک نیوز کانفرنس میں یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یوکرین نے برائنسک میں گولہ بارود کے ڈپو پر آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم سے حملہ کیا تھا، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کوئی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ تاہم، انہوں نے کہا، "یوکرین کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیتیں ہیں، اور اب ہمارے پاس اے ٹی اے سی ایم ایس بھی ہے۔"

روسی خبر رساں ایجنسیوں کے ذریعہ جاری کردہ ایک بیان میں، روسی وزارت دفاع نے کہا کہ فوج نے پانچ آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم میزائلوں کو مار گرایا اور ایک کو نقصان پہنچانے میں کامیاب رہے۔ اس نے کہا کہ یہ ٹکڑے ایک غیر متعینہ فوجی تنصیب کے علاقے پر گرے اور وہاں آگ بھڑک اٹھی، لیکن اس سے کوئی مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.