ETV Bharat / state

ایس بی آئی سے 15 کروڑ روپے کے سونے کے زیورات چوری، 500 صارفین پریشان - THEFT IN SBI BANK

ورنگل کی اس ایس بی آئی کی اس برانچ کو دو سال قبل بھی لوٹنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ایس بی آئی سے 15 کروڑ روپے کے سونے کے زیورات چوری
ایس بی آئی سے 15 کروڑ روپے کے سونے کے زیورات چوری (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2024, 12:15 PM IST

ورنگل: تلنگانہ کے ورنگل سے ایک بڑی ڈکیتی کی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں پیر کی آدھی رات کو لٹیروں نے ضلع کے رائے پرتھی منڈل میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی برانچ سے تقریباً 19 کلو گرام سونے کے زیورات لوٹ لیے جن کی قیمت 14.94 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ لٹیروں نے بینک کے سیکیورٹی لاکرز کو نشانہ بنا کر تقریباً 500 صارفین کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

معلومات کے مطابق جس وقت چوروں نے ڈکیتی کی اس وقت بینک کا سیکیورٹی گارڈ موجود نہیں تھا۔ لٹیروں نے پہلے الارم کی تاریں کاٹیں اور پھر کھڑکی میں لگی لوہے کی گرل کو کاٹ دیا۔ اس کے بعد وہ بینک میں داخل ہوئے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تاریں کاٹ کر اس کی ہارڈ ڈسک بھی ساتھ لے گئے۔ چوروں نے گیس کٹر کی مدد سے بینک کے تین لاکرز کو توڑا اور ان میں رکھے ہوئے سونے کے زیورات کے تقریباً 497 پیکٹ لوٹ لئے۔ جلد بازی میں یہ لوگ موقع پر ہی گیس کٹر چھوڑ کر چلے گئے۔

اگلے دن منگل کو جب بینک ملازمین بینک پہنچے تو انہیں ڈکیتی کا علم ہوا۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ ڈی سی پی راجمہندر نائک اور ان کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کی جانچ کی۔ اسی دوران ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی بینک کے صارفین بھی عجلت میں وہاں پہنچ گئے اور عہدیداروں سے سوال و جواب کرنے لگے۔ بینک حکام نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے سامان کا پتہ لگانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

اس بینک میں دو سال قبل لوٹ کی واردات کو انجام دیا چکا ہے۔ اس کے بعد سیکورٹی گارڈ کی خدمات حاصل کی گئیں لیکن یہ پوسٹ گزشتہ ایک سال سے خالی پڑی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.