کمار نے ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ جے ایم ایم صدر شیبو سورین کو بھیج دیا ہے۔ سابق رکن پارلیمان نے خط میں کہا کہ 'میں ذاتی وجوہات سے جے ایم ایم سے استعفیٰ دینا چاہتا ہوں۔ برائے مہربانی میری پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ نامہ قبول کریں'۔
وہیں جے ایم ایم رہنما ویدیش دا نے پارٹی کے دھنباد ضلع صدر کو اس سے متعلق خط بھیج دیا ہے ۔ انہوں نے خط میں کہاکہ ' میں جے ایم ایم کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں برائے مہر بانی میرا استعفیٰ قبول کریں'۔
غور طلب ہے کہ سابق راجیہ سبھا رکن کمار نے ہی جے ایم ایم سپریمو سورین پر اب تک ہوئے مقدموں کی پیر وی کی ہے ۔ حالانکہ سورین کے خلاف اب کوئی مقدمہ زیر التوا نہیں ہے ۔ وہ گذشتہ 26سال سے جے ایم ایم سے منسلک رہے ہیں ۔