ETV Bharat / state

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین سے خصوصی بات چیت - ای ٹی وی بھارت نیوز جھارکھنڈ

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر کوئلہ پرہلاد جوشی سے ملاقات کی۔ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

وزیر اعلی ہیمنت سورین سے خصوصی بات چیت
وزیر اعلی ہیمنت سورین سے خصوصی بات چیت
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 9:55 PM IST

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین دہلی کے دورے پر ہیں۔ اس دوران وزیر اعلی ہیمنت نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر کوئلہ پرہلاد جوشی سے ملاقات کی۔ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

وزیر اعلی ہیمنت سورین سے خصوصی بات چیت

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے کہا کہ جھارکھنڈ کو مرکزی حکومت سے کس طرح مدد کی ضرورت ہے؟ مرکزی حکومت کی طرف سے جھارکھنڈ کے کس علاقے کو نظرانداز کیا جارہا ہے؟ ریاست کے ہر خطہ کا موجودہ صورتحال کیا ہے؟ مرکزی حکومت کس حد تک مدد کر سکتی ہے، مرکزی حکومت یہ سب جانتی ہے۔ کورونا بحران کے دوران میں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ سے بات کی ہے۔

'مرکزی حکومت ہر ممکن مدد کرے گی'

ہیمنت سورین نے کہا کہ میں 2 دنوں سے دہلی میں ہوں۔ میں نے مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔ جھارکھنڈ سے متعلق بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے میری بات غور سے سنی اور کہا کہ جھارکھنڈ میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے مرکزی حکومت جھارکھنڈ کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ مرکزی حکومت ریاستی حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

'سونیا اور راہل سے بھی ملاقات'

انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس وقت کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی بھی موجود تھے۔ ایک سال کے بعد ایک بار پھر میں نے ان دونوں رہنماؤں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں جے ایم ایم ۔ کانگریس کی حکومت ہے۔ انہوں نے میرے ساتھ نیک خواہشات کاا ظہار کیا۔

ہیمنت سورین نے کہا کہ گذشتہ ماہ جھارکھنڈ حکومت کا ایک سال مکمل ہوا ہے، اس دوران ہم نے عوامی مفاد کے لئے بہت سے اہم فیصلے لئے۔ نئی سیاحت کی پالیسی آئی، نئی صنعت اور کھیلوں کی پالیسی آنے والی ہے، کھلاڑیوں کو براہ راست تقرری مل رہی ہے، 20 برسوں میں پہلی بار اسپورٹس آفیسر کی تقرری کی گئی۔ 15 لاکھ افراد کو راشن کارڈ فراہم کیا کیا۔

'اب دونوں حکومتوں کے مابین سب کچھ ٹھیک'

وزیر اعلی ہیمنت سورین نے دعویٰ کیا ہے کہ اب دونوں حکومتوں کے مابین سب کچھ ٹھیک ہے۔ مرکزی حکومت جھارکھنڈ حکومت کی ہر ممکن مدد کرےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.