ETV Bharat / state

'جھارکھنڈ میں کوئی پیدل گھر نہ پہنچے' - جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے کہا ہے کہ 'اضلاع کے تمام عہدیداروں اور پولیس کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ کوئی بھی شخص جھارکھنڈ سے ہو یا باہر کا اپنی منزل تک پیدل نہ جائے۔'

'جھارکھنڈ میں کوئی پیدل گھر نہ پہنچے'
'جھارکھنڈ میں کوئی پیدل گھر نہ پہنچے'
author img

By

Published : May 17, 2020, 1:55 PM IST

جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین نے ضلع انتظامیہ سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی بھی مہاجر اور غیر مقیم مزدور کو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران حمل و نقل سے متعلق کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

یہ ہدایات شاہراہوں پر چلنے والے متعدد افراد کی اپنے آبائی مقامات پر واپس جانے کی اطلاعات کے تناظر میں سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے عہدیداروں سے ایسے لوگوں کی دیکھ بھال کرنے کو کہا اور ہدایت کی کہ میڈیکل ٹیسٹ کرانے کے بعد انہیں بسوں میں گروپز میں اپنی منزل کو روانہ کیا جائے۔

سورین نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ دیگر ریاستوں کے لوگوں کا بھی خیال رکھیں اور اپنے متعلقہ نوڈل افسران سے رجوع کریں تاکہ وہ اپنی منزل تک پہنچیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'یہ دیکھنا ہماری ذمہ داری ہے کہ جھارکھنڈ کی سرحدوں پر کسی بھی شرمک (مزدور) کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑا'۔

ریاستی حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر کی ہدایت کے بعد جھارکھنڈ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل پولیس ایم وی راؤ نے تمام ضلعی سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اور ایس پی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر اس حکم کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ہم آہنگی کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.