ETV Bharat / state

Three Dead Body Found in Jamshedpur: جمشید پور میں لیڈی کانسٹیبل سمیت تین خواتین کی لاشیں برآمد - جمشید پور میں خودکشی کا معاملہ

جھارکھنڈ کے جمشید پور میں ایک فلیٹ سے تین لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔ گولموری تھانہ علاقے کے پولیس لائنز کے اسٹاف کوارٹرز سے خاتون کانسٹیبل سویتا رانی ہیمبرم، ان کی ماں لکھیا ہیمبرم اور 10 سالہ بیٹی کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ Three Dead Body Found in Jamshedpur

جمشید پور میں لیڈی کانسٹیبل سمیت تین خواتین کی لاش برآمد

author img

By

Published : Jul 22, 2022, 10:09 AM IST

Updated : Jul 22, 2022, 12:01 PM IST

جھارکھنڈ: جمشید پور شہر کے گولموری پولیس لائنز میں واقع ایک فلیٹ سے ایک خاتون پولیس کانسٹیبل، ان کی 10 سالہ بیٹی اور ماں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اس تعلق سے مقامی ایس ایس پی نے خدشہ طاہر کیا ہے کہ تینوں خواتین کو قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'فرانزک ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔' Lady Constable Dead Body Found in Jamshedpur

بتایا جا رہا ہے کہ سویتا رانی مہتو ایس ایس پی آفس میں تعینات تھیں، نکسلی حملے میں شوہر کی موت کے بعد انہیں پولیس میں نوکری ملی تھی۔ وہ گزشتہ منگل سے ڈیوٹی پر نہیں جا رہی تھی۔ وہ اپنی بوڑھی ماں اور بیٹی کے ساتھ رہتی تھیں۔ پچھلے دو دنوں سے ان کے گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔ گھر پر تالہ لگنے سے محلے والوں کو شک ہوا۔ جمعرات کو گھر سے بدبو آنے پر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور گھر کا تالا توڑ دیا۔ گھر میں تین لاشیں پڑی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Dead Body Found in Udhampur: ادھم پور میں لاپتہ شخص کی لاش برآمد

اس پورے معاملے میں جمشید پور کے ایس ایس پی پربھات کمار نے بتایا کہ 'کمرے میں لیڈی کانسٹیبل سویتا، ان کی ماں اور بیٹی کی لاشیں ملی ہیں۔ جسم پر حملے کے نشانات ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ قتل کا معاملہ لگتا ہے۔ فرانزک ٹیم کام کر رہی ہے، جاسوسی کُتے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پولیس تمام پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔'

Last Updated : Jul 22, 2022, 12:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.